رسائی کے لنکس

logo-print

امریکی کانگریس کے انتخاب میں دو مسلمان خواتین کامیاب


ایوان نمائندگان پہنچنے والی رشیدہ طلیب اور الہان عمر

وسط مدتی امریکی انتخابات میں اس بار ایوان نمائندگان کی دوڑ میں خواتین کی ریکارڈ تعداد نے حصہ لیا۔ یہ تعداد 237 رہی جبکہ سینیٹ کے لیے میدان میں اترنے والی 23 خواتین اس کے علاوہ ہیں۔ 185 کا تعلق ڈیموکریٹس اور 52 کا ری پبلیکنز سے ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ ان میں پہلی مرتبہ دو مسلم خواتین نے بھی ناصرف انتخاب لڑا بلکہ وہ کامیاب بھی رہیں۔

ایوان نمائندگان پہنچنے والی ڈیمو کریٹ امیدوار رشیدہ طلیب مشی گن اور الہان عمر منی سوٹا سے منتخب ہوئی ہیں۔ رشیدہ کا تعلق فلسطین اور الہان کا تعلق صومالیہ سے ہے۔

رشیدہ مشی گن کے تیرہویں کانگریشنل ضلع سے ڈیموکریٹ کی امیدوار تھیں جبکہ ریپبلکنز کا کوئی امیدوار ان کے سامنے نہیں آسکا۔

انہی کی طرح ایک اور ڈیموکریٹ مسلم خاتون الہان عمر منی سوٹا سے پانچویں کانگریشنل ضلع کا انتخاب 72 فیصد ووٹ حاصل کر کے جیتنے میں کامیاب رہیں۔ الہان کے مدمقابل ریپبلکن امیدوار نے صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG