رسائی کے لنکس

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کو گولڈن کارڈ ملنے شروع


دبئی کا ایک منظر۔ فائل فوٹو
دبئی کا ایک منظر۔ فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 70 سے زائد ممالک سے آنے والے امیگرنٹس کو مستقل سکونت کے کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں امارات کی حکومت نے ابتدائی طور پر 6,800 امیگرنٹس کی نشاندہی کر دی ہے جو مستقل سکونت کے گولڈ کارڈ حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

امارات کے جنرل ڈائریکٹریٹ جنرل آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کے سربراہ جنرل محمد احمد الماری کا کہنا ہے کہ اُن کے ادارے نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر اہلیت رکھنے والے امیگرنٹس کو مستقل سکونت کے گولڈ کارڈ جاری کرنے شروع کر دئے ہیں۔

الماری کا کہنا ہے کہ گولڈن کارڈ کے اجرا سے امارات کی معیشت بین الاقوامی سطح پر مضبوط ہو گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے سرمایہ کاری کرنے والے، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس اور آرٹس کے شعبوں میں غیر معمولی مہارت رکھنے والے تارکین وطن فائدہ اٹھا سکیں گے اور ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہو کر ملک ترقی کرے گا۔

XS
SM
MD
LG