رسائی کے لنکس

یوگنڈا: آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی


یوگنڈا: آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
یوگنڈا: آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

افریقی ملک یوگنڈا کے حکام نے کہا ہے کہ منگل کے روز ایک پرائمری اسکول پر آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ کریانڈونگو نامی ضلع کے ایک مقامی پرائمری اسکول پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔ ہلاک شدگان میں اسکول کا ایک استاد بھی شامل ہے جب کہ 36 افراد زخمی ہیں۔

یوگنڈا کے سرکاری اخبار 'نیو ویژن' نے خبر دی ہے کہ منگل ہی کے روز ملک کے شمالی ضلع زومبو میں ایک دوسرے پرائمری اسکول پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں دو اساتذہ اور 37 طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔

اخبار کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران یوگنڈا میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوگینڈا کی بیشتر عمارات میں 'لائٹننگ راڈز' کی عدم تنصیب کے باعث بھی آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں زیادہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG