رسائی کے لنکس

یوکرین: سائبر حملے کے شبہے میں سافٹ ویئر کمپنی پر چھاپہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اور سائبر حملہ ہونے سے بچا لیا ہے۔

یوکرین کی پولیس نے کیف کی ایک سافٹ ویئر کمپنی پر چھاپہ مارا ہےجو ملک میں ٹیکس اور اکاؤنٹنگ سے متعلق سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سافٹ ویئر فراہم کرتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس چھاپے کا مقصد ایک اور بڑے سائبر حملے کو روکنا تھا۔

پولیس نے کمپنی کے مرکزی دفتر سے کمپیوٹر سرور اپنے قبضے میں لے لیے۔

سافٹ ویئر کمپنی ایم ای ڈاک کے ملازم اس کارروائی کے دوران ایک جانب خاموشی سے کھڑے رہے اور مسلح پولیس اہل کار کمپیوٹر آلات سمیٹتے رہے۔

پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اور سائبر حملہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ عہدے داروں کو ایسے شواہد ملے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ کمپیوٹر سروز میں روس سے تعلق رکھنے والی چیزیں موجود ہیں۔

لیکن ترجمان اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں دیں۔

یوکرین حال ہی میں ہونے والے سائبر حملے کا الزام روس پر عائد کر چکا ہے جب کہ روس نے اس کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

ایم ای ڈاک کمپنی کے سافٹ ویئر ملک کے 10 لاکھ سے زیادہ کمپیوٹروں پر انسٹال ہیں۔ کمپنی کسی بھی قسم کے ایسے وائرس سے اپنے تعلق سے انکار کیا ہے جو سائبر حملے کا باعث بن سکتا ہو۔ تاہم کمپنی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس کے سرورز پر ہیکرز نے حملہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG