رسائی کے لنکس

یوکرین: ڈونیسک میں لڑائی، چار سولین ہلاک


روس، یوکرین اور یورپی یونین کے ایلچی برسلز میں ملاقات کرنے والے ہیں, جس کا مقصد مشرقی یوکرین میں روس کے حامیوں کی طرف سے کئی ماہ سے جاری بغاوت کو ختم کرنا ہے

مشرقی یوکرین میں یوکرینی افواج اور روس کے حامی علیحدگی پسندوں کے درمیان نئی لڑائی چھڑنے کے نتیجے میں چار شہری ہلاک ہوئے ہیں۔


گذشتہ ماہ خطے میں ہونے والی جنگ بندی پر کافی حد تک عمل درآمد ہوا ہے، ماسوائے ڈونیسک کے علیحدگی پسندوں کے مضبوط ٹھکانے میں، جہاں یوکرین کی افواج اور باغی شہر کے ہوائی اڈے پر قبضے کے لیے کئی روز سے لڑائی لڑتے رہے ہیں، جس میں ابھی کوئی فریق کامیاب نہیں ہو سکا۔

توقع ہے کہ اگلے ہفتے یوکرین اور روس بات چیت کا دور پھر سے شروع کریں گے، جس کا مقصد مشرقی یوکرین میں روس کے حامیوں کی طرف سے کئی ماہ سے جاری بغاوت کا خاتمہ لانا ہے۔

اِس سلسلے میں، روس، یوکرین اور یورپی یونین کے ایلچی برسلز میں ملاقات کرنے والے ہیں۔

ایک اسکول کے ہیڈماسٹر، آندرے اُڈووینکو نے کہا ہے کہ ڈونیسک کی لڑائی اب بھی جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG