رسائی کے لنکس

یوکرین کی وزیرِ اعظم نے انتخابات میں دھاندلی کا مقدمہ واپس لے لیا


یوکرین کی وزیرِ اعظم یولیا ٹائموشنکو نے صدارتی انتخابات میں اپنے کامیاب ہونے والے حریف کے خلاف قانونی شکایت یہ کہتے ہوئے واپس لے لی ہے کہ انھیں عدالت پر اعتماد نہیں ہے۔

یہ غیر متوقع اقدام ہفتے کی صبح اس وقت سامنے آیا جب تائموشنکو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں عدالت میں پیش ہوئیں۔ وزیرِ اعظم نے عدالت میں کہا کہ انھیں مقدمہ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا کیوں ان کے خیال میں عدالت کو انصاف میں کوئی دل چسپی نہیں ہے۔ جمعے کے دن تائموشنکو نے عدالت پر زور دیا تھا کہ وہ یوکرین کے صدارتی انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے شواہد کی چھان بین کرے۔

وزیرِ اعظم تائموشنکو کی جانب سے ہفتے کے روز کیے جانے والے اس اعلان کے بعد نو منتخب صدر کی حلف برداری کی راہ بظاہر ہموار ہو گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG