رسائی کے لنکس

چین میں انسانی حقوق پر بات چیت، بان کی مون کا دفاع


چین میں انسانی حقوق پر بات چیت، بان کی مون کا دفاع
چین میں انسانی حقوق پر بات چیت، بان کی مون کا دفاع

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اُن الزامات کا دفاع کیا ہے کہ وہ چینی صدر ہو جن تاوٴ سے ملاقات میں انسانی حقوق کے موضوع پر بات چیت میں ناکام رہے ہیں۔

پیر کو نیویارک میں سیکرٹری جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اُن کے ترجمان نے کہا کہ بان کی مون نے تصدیق کی ہے کہ اُنھوں نے رواں ہفتے بیجنگ میں دوسرے چینی رہنماوٴں سے انسانی حقوق کے معاملات پر بات چیت کی۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بان کی مون پر زور ڈالتی رہی ہیں کہ وہ ہو جن تاؤ سے ملاقات میں اس سال کے نوبل امن انعام جیتنے والے چینی باشندے Liu Xiaobo کی رہائی کی اپیل کریں۔ لیکن بان کی مون کے ایک قریبی ساتھی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات میں یہ معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے کہا کہ وہ اس بھول پرحیران ہیں۔

XS
SM
MD
LG