رسائی کے لنکس

عالمی ادارے کے حقوق انسانی کے سربراہ کامجوزہ دورہٴ تبت


فائل
فائل

انسانی حقوق کے ہائی کمشنر، زید رعد الحسین نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اس دورے کے لیے گذشتہ سال چین نے رضامندی کا اظہار کیا تھا، جب حقوق انسانی کے ریکارڈ کا مرحلہ وار جائزہ لیا جا رہا تھا

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ تبت کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے وہ چین سے بات کر رہے ہیں، جہاں چین پر روایتی ثقافت اور مذہب پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں چین پر الزام لگائے جاتے ہیں۔

انسانی حقوق کے ہائی کمشنر، زید رعد الحسین نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اس دورے کے لیے گذشتہ سال چین نے رضامندی کا اظہار کیا تھا، جب حقوق انسانی کے ریکارڈ کا مرحلہ وار جائزہ لیا جا رہا تھا۔

زید نے بتایا کہ اُنھوں نے ایک سے زیادہ دِٕنوں کے دورے کے بارے میں چینی عہدے داروں سے بات کی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ اُنھیں توقع ہے کہ مجوزہ دورے میں وہ آزادی سے ’گھوم پھر‘ سکیں گے۔

چین تبت کے عوام کے انسانی حقوق کی خلاف سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اپناتا ہے کہ گذشتہ نصف صدی سے تبت پر حکمرانی کے باعث علاقے کو معاشی طور پر ترقی دلائی گئی ہے۔

سنہ 2009سے اب تک چین میں 100سے زیادہ تبتیوں نے خودسوزی کی ہے۔

اِن میں سے زیادہ تر نے پیغامات چھوڑے ہیں یا دوسروں کو بتایا ہے کہ وہ ایسا عمل اس لیے کر رہے ہیں تاکہ تبت پر چین کی حکمرانی پر احتجاج درج کرایا جا سکے، اور وہ دلائی لاما کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG