رسائی کے لنکس

پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے459 ملین ڈالر کی اپیل


پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے459 ملین ڈالر کی اپیل
پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے459 ملین ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ نے پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے 459 ملین ڈالر امداد کی عالمی اپیل کی ہے۔

امریکہ کے شہر نیو یارک میں بدھ کے روز اقوام متحدہ کے ابتدائی ہنگامی منصوبہ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق یہ رقم پاکستانی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے کی جانے والی امدادی کارروائیوں میں تعاون کے لیے درکار ہے۔

متاثرہ علاقوں میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس منصوبہ میں ایک ماہ کے اندر نظر ثانی کی جائے گی اور اس میں سیلاب زدگان کی جلد از جلد بحالی کے لیے حکمت عملی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG