رسائی کے لنکس

امریکہ اور عالمی طاقتوں نےپابندیوں سے متعلق قرارداد کا مسودہ ایران کو بھیج دیا


امریکہ اور دیگر پانچ عالمی طاقتیں اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے ایک مسودے پر رضامند ہوگئے ہیں جِس کے تحت ایران پرپابندیوں کا چوتھا مرحلہ نافذ کردیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائیس نے منگل کے روز بتایا کہ اِس قرارداد کی بنیاد ، ایران کے خلاف اقوامِ متحدہ کی موجودہ پابندیوں پر رکھی جائے ہو گی، جس میں اضافی سختی کا عنصر ہوگا۔

اُنھوں نے کہا کہ اِس اقدام کا مقصد یورینیم کی افزودگی ترک کرنے سے انکار پر ایرانی قیادت کے لیے ہرجانے کی لاگت میں اضافہ لانا ہوگا۔

قرارداد میں ہتھیاروں پر بندش، ایرانی بیلسٹک میزائل کارروائی پر پابندی، اورایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق مشتبہ بحری بیڑوں کی تلاشی کے کام کو سخت کرنا شامل ہیں۔

رائیس نے کہا کہ اِس بات کی فوری ضرورت ہے کہ قرارداد کو منظوری کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے۔ کونسل نے منگل کو قرارداد کے مسودے پر غور کیا۔

مسودہ قرارداد تیار کرنے سے قبل جرمنی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان ممالک کے عہدے داروں نے کئی ہفتوں تک مذاکرات جاری رکھے۔ مستقل ارکان امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس ہیں۔ اِس سے قبل، چین اور روس ، ایران کے خلاف سخت پابندیوں کو ماننے سے انکار کرتے رہے ہیں، اِس لیے اُن کی حمایت کا حصول اہم ہوگا۔

XS
SM
MD
LG