رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کا عراق سے نئی حکومت بنانے کا مطالبہ


سکیورٹی کونسل
سکیورٹی کونسل

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز حال ہی میں منتخب ہونے والےعراقی قانون سازوں سے مطالبہ کیاکہ وہ جلد از جلد نئی حکومت تشکیل دیں۔

سلامتی کونسل نے قانون سازوں پر زور دیا کہ قومی مفاد کی خاطر اپنے اختلافات کو طے کریں اور ایسی حکومت بنائیں جس میں تمام فریقین کو نمائندگی دی جائے جو عراقی عوام کےجذبات کی عکاس ہو۔

عراق میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سفارت کار ایڈ مِل کرت نے اِس بات کو تسلیم کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ بغداد میں حکومت سازی میں پانچ ماہ کی تاخیر سے غیر یقینی کی ایسی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے جس سے جمہوریت کے عبوری دور میں عراق کے مخالفین کو فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

بدھ کے دِن سلامتی کونسل کو دی گئی ایک بریفنگ میں مِل کرت نے کہا کہ کسی نئی حکومت کی اولیں ترجیح قومی مصالحت ہونا چاہیئے۔

اقوام متحدہ کے ایلچی نے مزید کہا کہ 31اگست کو جب امریکی فوج عراق میں اپنا جنگی مشن مکمل کرے گی، ملک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کو بڑھانے کی ضرورت ہوگی جِس کے لیے رکن ممالک کو ضروری فند مہیا کرنے ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG