رسائی کے لنکس

جہاز کے ڈوبنے پراقوام متحدہ اور شمالی کوریا کے مذاکرات


جہاز کے ڈوبنے پراقوام متحدہ اور شمالی کوریا کے مذاکرات
جہاز کے ڈوبنے پراقوام متحدہ اور شمالی کوریا کے مذاکرات

اقوام متحدہ کی ایک کمان کے عہدیدار منگل کوشمالی کوریا کے حکام سے ملاقات کررہے ہیں جس میں رواں سال26 مارچ کو جنوبی کوریاکے اس جنگی جہاز کے ڈوبنے پر بات چیت ہوگی جسے مبینہ طور پر شمالی کوریائی تارپیڈو سے تباہ گیا تھا۔ عالمی ادارے کی یہ کمان کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد علاقے کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ کی سربراہی میں قائم اقوام متحدہ کی کمان کے کرنل اور شمالی کوریا کے حکام کے درمیان یہ ملاقات شمالی اور جنوبی کوریا کے سرحدی گاؤں میں ہوگی ۔ جنگی جہاز کے ڈوبنے سے جنوبی کوریاکے 46فوجی مارے گئے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے گذشتہ جمعہ کو ایک بیان کی منظوری دی ہے جس میں جنوبی کوریا کے جہاز ڈوبنے کی مذمت کی گئی تاہم اس کا براہ راست الزام شمالی کوریا پر نہیں لگایا گیا ہے۔

شمالی کوریا اس الزام کو مستر د کرچکا ہے کہ اُس کے میزائل سے جنوبی کوریا کا جہاز ڈوبااور یہ متنبہ بھی کر چکا ہے کہ اُس کے خلاف کسی طرح کی تادیبی کارروائی علاقے میں جنگ شروع کرسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG