رسائی کے لنکس

آبی وسائل کے تحفظ کے اقدامات


سمندری آلودگی
سمندری آلودگی

مسٹر بان نے متنبہ کیا کہ انسانوں کی بے جا تگ و دو کے باعث سمندری وسائل کے تحفظ کو خطرات لاحق ہورہے ہیں، جن کے باعث نقصان دہ تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نےدنیا کے سمندروں کے وسائل کے تحفظ کے لیے ایک نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کو جنوبی کوریا کے شہر یؤسو میں ایک اجلاس سے خطاب کے دوران مسٹر بان نے متنبہ کیا کہ انسانوں کی بےجا تگ و دو کے باعث سمندری وسائل کے تحفظ کو خطرات لاحق ہورہے ہیں، جن کے باعث نقصان دہ تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں جن کا لوگوں کو صحیح طور پر ادراک تک نہیں ہے۔

اُنھوں نے حد سے زیادہ مچھلی کے شکار، موسم کی تبدیلی، آلودگی، ترقیات کے نام پرساحلوں پر کام اورپانی میں تیزابیت کی آمیزش داخل کرنے کے معاملات کا ذکر کیا۔

مسٹر بان نے کہا کہ اُن کا “Oceans Compact“ نامی منصوبہ سمندروں کے بچاؤ اور ماحول کو بحال کرنے میں مدد دے گا اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کاباعث بنے گا جو آئندہ نسلوں کے لیے سود مند نتائج پر منتج ہوگا۔

اِس اقدام کا مقصد مختلف اکائیوں کے درمیان رابطہ کار کو بہتر بنانا ہے، تاکہ آبی ماحول میں بہتری لانےسے متعلق کام یا اقوام متحدہ کی منظوری سے سمندروں کے بچاؤ کے اقدام کیے جا سکیں۔

سکریٹری جنرل نے ’کمپیکٹ‘ منصوبے کا اعلان ایک کانفرنس کے دوران کیا، جو سمندروں کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنوینشن کی تیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔
XS
SM
MD
LG