رسائی کے لنکس

محصور شامی شہروں سے 500 افراد کا انخلا

ادلب کے باہر شامی عرب ریڈ کریسنٹ کے اہلکار اور باغی جنجگو الفوعا اور کیفریا سے لوگوں کو لانے والی ایک بس کے قریب کھڑے۔
ادلب کے باہر شامی عرب ریڈ کریسنٹ کے اہلکار اور باغی جنجگو الفوعا اور کیفریا سے لوگوں کو لانے والی ایک بس کے قریب کھڑے۔

شام میں جنگ بندی سے اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کو ملک کے مختلف محصور شہروں کے لاکھوں رہائشیوں تک انسانی امداد پہنچانے کا موقع ملا ہے۔

اقوام متحدہ اور شامی عرب ہلال احمر نے شام کے محصور علاقوں سے 500 افراد کو منتقل کیا ہے۔

ان افراد میں طبی امداد کے منتظر بیمار اور زخمی افراد اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

انہیں شام کے جنوب مغرب میں لبنان کی سرحد کے قریب واقع مضایا، زبدانی اور ادلب صوبے میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع الفوعا اور کیفریا شہروں سے بدھ کو نکالا گیا۔

حکومت نواز فورسز نے مضایا اور زبدانی کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ باغی جنگجو الفوعا اور کیفریا کے محاصرے کے ذمے دار ہیں۔

شام میں جنگ بندی سے اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کو ملک کے مختلف محصور شہروں کے لاکھوں رہائشیوں تک انسانی امداد پہنچانے کا موقع ملا ہے۔

مگر امدادی اداروں کے حکام نے شامی حکومت پر ان علاقوں تک رسائی محدود کرنے اور کچھ امدادی اشیا چھیننے کا الزام عائد کیا ہے۔

مارچ 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک لگ بھگ پانچ لاکھ افراد ملک سے فرار ہو چکے ہیں اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 35 لاکھ افراد کو اب بھی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG