رسائی کے لنکس

دو برس کے لیے پانچ ملک سلامتی کونسل کے رُکن منتخب


بیلجئم، ڈومنیک ریپبلک، جرمنی، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے منتخب ہوئے ہیں، جس عہدے کی میعاد دو برس کی ہوگی۔

یہ پانچوں ملک یکم جنوری 2019ء سے اُس 15 رکنی تنظیم کے دھارے میں شامل ہوں گے جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے امور کی ذمہ دار ہوگی۔

جمعے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے دہی میں شش و پنج کی کیفیت جاری رہی، جس میں ایک علاقائی گروپ پہلی بار کامیاب ہوا۔

ایشیا پیسیفک گروپ کی ایک نشست پر سخت مقابلہ ہوا، جہاں انڈونیشیا نے مالدیپ کو 46 کے مقابلے میں 144سے ہرایا۔

منتخب ہونے کے لیے رکن ممالک خفیہ رائے دہی میں حصہ لیتے ہیں اور کامیابی کے لیے امیدوار کو دو تہائی کی اکثریت حاصل کرنی ہوتی ہے، اُس صورت میں بھی اگر اُن کے مد مقابل کوئی امیدوار نہ ہو۔

میدان میں اترے ہوئے ملکوں نے اپنی انتخابی مہم کا اختتام جشن منا کر کیا۔

XS
SM
MD
LG