رسائی کے لنکس

سلامتی کونسل: حوثی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر رائے شماری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسودہ قرارداد میں باغی رہنما عبدالمالک حوثی اور باغیوں کی حمایت کرنے والے سابق یمنی صدر کے بیٹے احمد علی عبداللہ صالح کے اثاثے منجمد کر کے ان پر سفری پابندی عائد کرنا شامل ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل منگل کو یمن کے حوثی باغی رہنماؤں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قرارداد کے مسودے پر رائے شماری کرے گی۔

قرارداد باغیوں سے دارالحکومت صنعاء اور ان کے زیر قبضہ دوسرے علاقوں سے نکل جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اردن اور خلیجی عرب ملکوں کی طرف سے پیش کیے جانے والے مسودہ قرارداد میں باغی رہنما عبدالمالک حوثی اور باغیوں کی حمایت کرنے والے سابق یمنی صدر کے بیٹے احمد علی عبداللہ صالح کے اثاثے منجمد کر کے ان پر سفری پابندی عائد کرنا شامل ہے۔

کونسل نے پہلے ہی سابق صدر اور دو سینیئر حوثی رہنماؤں پر یہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ نئی قرارداد منظور ہونے کی صورت میں ان تمام پانچ افراد پر ہتھیاروں کے حصول پر پابندی عائد ہو جائے گی۔

رائے شماری سے پہلے یہ واضح نہیں کہ روس سکیورٹی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے ویٹو کا حق استعمال کرے گا یا نہیں۔ روس کا مؤقف ہے کہ اس تنازع کے تمام فریقین پر ہتھیاروں کی پابندی ہونی چاہیئے۔ اس تنازعے میں حوثی باغی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG