رسائی کے لنکس

صومالیہ کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا


صومالیہ کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا
صومالیہ کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا

اقوام متحدہ کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ صومالیہ میں خشک سالی اور کھانے پینے کی چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اسے خوارک کے بحران کا سامناہے۔

اقوام متحدہ کے صومالیہ کے لیے امدادی پروگرام کے کوآرڈی نیٹر مارک بوڈن نے کہاہے کہ صومالیہ میں صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور اگر فوری طورپرمناسب اقدامات نہ کیے گئے تو خوراک کی قلت کے نتیجے میں بہت سی انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔

بوڈن کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک میں خشک سالی کے باعث گذشتہ ایک سال کے دوران وہاں کھانے پینے کی چیزوں میں 270 فی صد تک اضافہ ہوچکاہے۔

اقوام متحدہ کے عہدے دار کا کہناہے کہ انہوں نے صومالیہ کے لیے جس قدر بین الاقوامی امداد کی اپیل کی تھی ابھی تک اس کا صرف 40 فی صد وصول ہوا ہے۔

خوراک کے عالمی پروگرام کے سربراہ کا کہناہے کہ وسائل کی کمیابی کے باعث ان کے ادارے کو صومالیہ اور ایری ٹیریا کے لیے اپنے امدادی پروگرام کا حجم کم کرناپڑا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ قرن افریقہ میں بارشوں کی شدید کمی کے نتیجے میں تقریباً ایک کروڑ افراد کو خوراک کی شدید قلت درپیش ہے۔

XS
SM
MD
LG