رسائی کے لنکس

آسٹریلیوی کیمپوں کے پناہ گزینوں کی امریکہ میں آبادکاری کاخیرمقدم


اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے حقوق سے متعلق عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل کے جزیرے میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپ میں موجود افراد کی امریکہ میں آبادی کاری کا سمجھوتا ایک بہت بڑی پیش رفت ہو گی۔

یہ کیمپ آسٹریلیا کی سرپرستی میں قائم ہیں اور وہاں پناہ گزینوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر مختلف حلقوں کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

پناہ گزینوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فرانسوں کرپیو نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ ہفتے جس سمجھوتہ کا اعلان ہوا وہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔

امریکہ نے نارو اور پاپوا نیو گنی کے جزیرے مانس کی کیمپوں میں چار سال سے موجود 1,300 پناہ کے متلاشی افراد میں سے بعض کو اپنے ہاں آباد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ 20 جنوری کو آنے والے نئی امریکی انتظامیہ سے اس سمجھوتے پر کیا اثر پڑے گا۔

XS
SM
MD
LG