رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں کوہ پیمائی پر مبنی فلموں کا بین الاقوامی میلہ


'اپنے پہاڑوں کو جانیں!'
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:37 0:00

میلے کے منتظم وجاہت ملک کہتے ہیں کہ دنیا بھر سے سات سو فلمیں موصول ہوئیں جن میں 5 پاکستانی فلموں سمیت 28 بہترین فلموں کو میلے میں پیش کیا گیا۔

پہاڑ قدرتی ماحول کا ایک اہم حصہ جن کے دامن میں زندگی سانس لیتی ہے۔ پاکستان کے شمال میں دنیا کی کئی بلند چوٹیاں برف سے ڈھکی نظر آتی ہیں تو شمال مغرب میں سرسبز اور جنوب مغرب میں سنگلاخ پہاڑی سلسلے ہیں۔

11 دسمبر دنیا بھر میں پہاڑوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں بھی ایک فلم میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں جہاں ایک طرف ان پہاڑوں کی ماحول میں اہمیت کو اجاگر کیا گیا وہیں حالیہ موسمیاتی تغیرات سے پہاڑی سلسلوں میں بسنے والے لوگوں کے تہذیب و تمدن کے مختلف پہلوؤں پر اثرات کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

اس میلے کے روح رواں وجاہت ملک کہتے ہیں کہ دنیا بھر سے انہیں سات سو فلمیں موصول ہوئیں جن میں سے 28 بہترین فلموں کو میلے لیے منتخب کیا گیا۔

" اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ آئیں پہاڑوں کے بارے میں دستاویزی فلمیں دیکھیں تاکہ ان کو معلومات بھی ملیں اور ان کی آگاہی میں اضافہ ہو اور وہ جانیں کہ ہمارے ملک میں کتنے خوبصورت پہاڑ ہیں، گلیشئیرز ہیں، وادیاں اور ہماری پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ، اور دنیا میں جتنے پہاڑ ہیں اور وہاں رہنے والے لوگ ہیں ان کی رہن سہن کیا ہے ان کی ثقافت کیا ہے تو بنیادی طور پر ایک پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنے پہاڑوں کو بھی اور دنیا کے پہاڑوں کو دکھاتے ہیں۔"

وجاہت ملک کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کی فلمیں لوگوں میں خاص طور پر سیاحت اور ماحولیات سے متعلق آگاہی کا سبب کا بنتی ہیں۔

" یہاں ہم کچھ فلم دکھا رہے ہیں جو ماحولیات کے بارے میں ہیں ہمارے ملک کے اندر سیاحت میں اضافہ ہو گیا ہے جو وادیوں میں جاتے ہیں اور آلودگی پھیلاتے ہیں اور قدرتی ماحول کے بارے میں آگاہی نہیں ہے ہمارے پہاڑوں کا قدرتی ماحول بہت نازک ہے یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ کیسے پہاڑوں میں جاکر کس طرح رہنا چاہیے یہ پاکستانیوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اپنے پہاڑوں کو جانیں اپنے ماحول کو جانیں اور یہ بھی جانیں کہ موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے کیا کیا مسائل پیدا ہوئے ہیں۔"

اس فلم فیسٹیول میں میں آنے والے ایک طالب علم محمد اسامہ نے کہا کہ ان کے لیے ایسی فلمیں دیکھنا ایک بالکل نیا تجربہ تھا۔

" سب سے بہتر پیغام یہ ملتا ہے کہ ہماری اپنی ثقافت کیا ہے اور کسی اور کی ثقافت کے بارے میں ہمیں پتا چلتا وہ کس طرح ہے۔ جنگلی حیات اور قدرتی حسن کے بارے میں پتا لگتا ہے۔"

اس میلے میں پانچ پاکستانی فلمسازوں کی فلموں کے علاوہ دیگر ملک کے فلمسازوں کی پاکستان کے پہاڑی سلسلوں سے متعلق بنائی گئی فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG