رسائی کے لنکس

رواں سال امدادی کاموں کے لیے تین ارب ڈالر سے زائد درکار: یونیسف


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ سال اپیل کے جواب میں سب سے زیادہ عطیہ کرنے والا ملک امریکہ تھا جس نے 40 کروڑ 70 ستر لاکھ ڈالر فراہم کیے. جس کے بعد جرمنی تھا جس نے 25 کروڑ ڈالر دیے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال "یونیسف" نے رواں سال میں دنیا بھر میں تنازعات، غذائی قلت اور دیگر ہنگامی حالات کے شکار لاکھوں بچوں کی مدد کے لیے تین ارب 30 کروڑ ڈالر کی درخواست کی ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ اس درکار رقم کا 40 فیصد سے زائد شام میں اندرون ملک بے گھر ہونے والے بچوں اور تقریباً چھ سال سے یہاں جاری جنگ کے باعث بیرون ملک نقل مکانی کر جانے والے بچوں پر صرف کیا جائے گا۔

منگل کو اپنی سالانہ اپیل کا اعلان کرتے ہوئے یونیسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اس نے اپنی امدادی سرگرمیوں کے لیے دو ارب 80 کروڑ ڈالر کی درخواست کی تھی لیکن یمن، جنوبی سوڈان اور عراق میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے باعث بالآخر یہ ضرورت تین ارب 20 کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ سال اپیل کے جواب میں سب سے زیادہ عطیہ کرنے والا ملک امریکہ تھا جس نے 40 کروڑ 70 ستر لاکھ ڈالر فراہم کیے جس کے بعد جرمنی تھا جس نے 25 کروڑ ڈالر دیے۔

یونیسف کے ہنگامی حالات سے متعلق شعبے کے ڈائریکٹر مانیئول فونٹین کا کہنا تھا کہ "ہمیں یقینی طور پر امید ہے کہ امریکہ ہماری مدد کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھے گا۔"

ادارے کے ایک ترجمان سائمن انگرام کے مطابق یونیسف کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ تنازعات کے باعث بچوں کو اچھی خوراک نہیں مل رہی جس سے ان کی نشونما متاثر ہوتی ہے اور اس کے منفی اثرات طویل المدت ہیں۔

XS
SM
MD
LG