رسائی کے لنکس

امریکہ کو اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے: صدر اوباما


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کو اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے ورنہ ملک ایک بار پھر گذشتہ دو سالوں کی طرح کے اقتصادی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

ہفتے کے روز انٹرنیٹ اور ریڈیو پر ہفتے وار خطاب میں صدر اوباما نے بینکوں کے غیر ذمے دارانہ اقدامات اور قرضوں کے پرانے طریقوں کو حالیہ کساد بازاری کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ نیا اصلاحات پیکیج پیر کے روز سینیٹ میں بحث کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس پیکیج میں نئے ضوابط، بڑے بینکوں کی زیادہ نگرانی اور ناکام بینکوں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے جیسی اصلاحات شامل ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اس نئے قانون سے شیئر ہولڈروں کو کمپنیوں کے بڑے افسروں کی تنخواہوں کے بارے میں بھی اختیار مل جائے گا۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ گرتی ہوئی معیشت کے دوران بھی بڑے افسروں کی تنخواہیں بہت فیاضانہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG