رسائی کے لنکس

امریکی وزیرِ خزانہ بھارت میں


امریکی وزیرِ خارجہ ٹموتھی گائتنر نے نئی دہلی میں بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ اور وزیرِ خارجہ پرنب مکھر جی کے ساتھ ملاقات کی۔

امریکہ اور بھارت کی اقتصادی اور مالیاتی شراکت کی پہلی کانفرنس میں شرکت کے بعد گائتنر اور مکھر جی نے منگل کے روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

گائتنر اور مکھر جی دونوں نے کہا کہ اس شراکت سے دونوں ملکوں کی شرحِ نمو میں اضافہ ہو گا۔

گائتنر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے تجارت، روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔

اس سے قبل گائتنر نے ایک گشتی بینک کا دورہ کیا جس میں انہوں ایک صارف اور دکان دار سے ملاقات کی۔ گائتنر نے کہا کہ وہ اس بات کو منظرِ عام پر لانا چاہتے ہیں کہ بھارت باقاعدہ معیشت سے باہر بھی لوگوں کو مالیاتی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

گائتنر بھارت میں دو دن کے دورے پر آئے ہیں۔ وہ بدھ کے روز وہ بھارت کے مالیاتی مرکز ممبئی جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG