رسائی کے لنکس

امریکہ: یونیورسٹی کیمپس کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ناردرن ایریزونا یونیورسٹی کی ایک عہدیدار سنڈی براؤن کے مطابق یہ واقعہ فلیگ اسٹاف کیمپس کے باہر پارکنگ میں پیش آیا اور مشتبہ حملہ آور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

امریکہ میں جمعہ کو علی الصبح یونیورسٹی کے ایک کیمپس کے قریب ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ناردرن ایریزونا یونیورسٹی کی ایک عہدیدار سنڈی براؤن کے مطابق یہ واقعہ فلیگ اسٹاف کیمپس کے باہر پارکنگ میں پیش آیا اور مشتبہ حملہ آور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ان کے بقول تاحال اس کے محرکات، حملہ آور اور متاثرین کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

سنڈی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد کیمپس کو مقفل نہیں کیا گیا اور صورتحال قابو میں ہے۔

امریکہ میں حالیہ مہینوں میں فائرنگ کے ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں اور اسی بنا پر اسلحے سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنے کے قوانین بھی زیر بحث ہیں۔

XS
SM
MD
LG