رسائی کے لنکس

امریکہ: ایک برازیلی شہری کے بستر سے دو کروڑ ڈالر برآمد


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

28 سالہ کلیبر رین ریزیرو روکا نے یہ رقم میساچوسٹس میں واقع اپارٹمنٹ میں ایک بستر کے گدے یعنی ’اسپرنگ میٹرس‘ میں چھپا رکھی تھی۔

امریکہ کی ریاست میساچوسٹس میں حکام نے ایک برازیلی شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنے گھر میں دو کروڑ ڈالر چھپا رکھے تھے۔

28 سالہ کلیبر رین ریزیرو روکا نے یہ رقم میساچوسٹس میں واقع اپارٹمنٹ میں ایک بستر کے گدے یعنی ’اسپرنگ میٹرس‘ میں چھپا رکھی تھی۔

روکا کو رواں ماہ گرفتار کیا گیا تھا، استغاثہ کے مطابق حراست میں لیا گیا برازیلی شہری اُس اسکیم کا حصہ ہے جس نے لاکھوں ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے ہانگ کانگ کے راستے برازیل منتقل کیے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ’اے پی‘ کی خبر کے مطابق یہ رقم ٹیلیکس فری نامی کمپنی کی ایک بڑی فراڈ اسکیم کا حصہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق برازیلی شہری روکا کے وکلا کا کہنا ہے کہ اُن کے موکل کا جرائم میں ملوث ہونے سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں ہے اس لیے اُن کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG