رسائی کے لنکس

امریکہ کا ’صوبہ انبار‘ میں عراقی فورسز کے لیے تربیتی مشن تیز


امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ امریکہ کی اسپیشل آپریشن فورسز کو عراق کے کشیدگی کے شکار صوبہ انبار میں عراقی فورسز کے ساتھ ایک (تربیتی) مشن پر بھیجا گیا ہے۔

امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی فوج عراق میں اپنے تربیتی اور مشاورتی مشن کو تیز کر رہی ہے جہاں فورسز دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہیگل نے کہا کہ امریکہ کی اسپیشل آپریشن فورسز کو عراق کے کشیدگی کے شکار صوبہ انبار میں عراقی فورسز کے ساتھ ایک (تربیتی) مشن پر بھیجا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس مشن کا مقصد عراقی فورسز کی تربیت اور اُنھیں مسلح کرنے کے حوالے سے ضروری اقدام کرنا ہے۔

چک ہیگل نے کہا کہ گزشتہ ایک دو ہفتوں میں امریکی دستے صوبہ انبار میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجوں کے کمانڈر جنرل لائیڈ آسٹن نے ان کوششوں کی سفارش کی تھی۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج عراق میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف لڑنے والے بارہ لڑاکا دستوں کو تربیت فراہم کرے گی۔ ان میں نو کا عراقی سکیورٹی فورس جب کہ باقی تین کا تعلق کرد پیش مرگہ فورسز سے ہو گا۔

XS
SM
MD
LG