رسائی کے لنکس

ریس کارکےتماشائیوں پر چڑھنے سے آٹھ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ریاست کیلی فورنیامیں حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ایک صحرائی ریس کے دوران حادثہ میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجن بھر زخمی ہو گئے ۔

سیئن برنارڈینو کاؤنٹی پولیس کی ترجمان کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی رات اس وقت پیش آیا جب ریس میں شامل ایک گاڑی بے قابو ہو کر پتھروں پر بیٹھے تماشائیوں پر چڑھ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد کے سر تن سے جدا ہو گئے ۔

کیلی فورنیا کے جنوبی صحرا میں منعقد کی جانے والی اس سالانہ ریس کو ریاست بھر سے شہری دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG