رسائی کے لنکس

افغانستان میں غیر ملکی افواج کے کمانڈر کی پیر کواوباماسے ملاقات


Хамид Карзай
Хамид Карзай

افغانستان میں امریکی اور بین الاقوامی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریس پیر کو وائٹ ہاؤس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

یہ بات چیت افغان صدر حامد کرزئی کے اُس حالیہ تنقیدی بیان کے بعد ہو رہی ہے جس میں اُنھوں نے بین الاقوامی افواج سے کہا ہے کہ وہ ”ہماری سرزمین پر اپنی کارروائیاں بند کردیں“۔

طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ملکی افواج کے آپریشنز میں افغان شہریوں کی ہلاکتوں پر کرزئی کا یہ سخت ترین ردِعمل ہے جس کا اظہار اُنھوں نے دو روز قبل کیا تھا۔

اس بیان سے ایک ہفتہ قبل افغان صدر نے کابینہ کے ایک اجلاس میں موجود جنرل پیڑیس سے کہا تھا کہ مشرقی افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں نو افغان بچوں کی ہلاکت پر اُن کی معذرت ناکافی ہے۔

یہ واقعہ یکم مارچ کو پیش آیا تھا جس پر صدر اوباما اور جنرل پیٹریس دونوں نے معذرت کی تھی۔ نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو غلطی سے عسکریت پسند سمجھ لیا گیا تھا۔

گزشتہ جمعرات کو جنوبی افغانستان میں نیٹو کی ایک کارروائی میں صدر کرزئی کے ایک قریبی رشتہ دار بھی ہلاک ہوگئے تھے۔


XS
SM
MD
LG