رسائی کے لنکس

ایڈمرل مائیک ملن کی پاکستان آمد


جنرل نارٹن شوارٹز نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چارد چڑھائی
جنرل نارٹن شوارٹز نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چارد چڑھائی

امریکی سفارتخانے کی طرف سے ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئر مین ایڈمرل مائیک ملن پاکستان پہنچے ہیں جہاں وہ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری طرف امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل نارٹَن شوارٹز نے ہفتے کو اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل راؤ قمر سلیمان سے ملاقات کی ہے۔

امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس موقع پر انھوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں جاں بحق ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

امریکی فضائیہ کے سربراہ ایک ایسے موقع پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جب امریکہ کی طرف سے پاکستان کو فراہم دیے جانے والے 18نئے ایف سولہ طیاروں میں سے تین ہفتے کو پاکستان کے حوالے کیے جارہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق بقیہ طیارے رواں سال کے آخر اور آئندہ برس فراہم کیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG