رسائی کے لنکس

امریکہ: کسٹمز کے سکیورٹی نظام میں مختصر تعطل


حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران کسٹمز اہلکاروں نے بین الاقوامی سفر کرنے والوں کے لیے "متبادل طریقہ کار" کے ذریعے کام کو جاری رکھا۔

امریکہ کے محکمہ داخلی سلامتی کا وہ کمپیوٹر نظام جو کہ فضائی سفر کرنے والوں میں دہشت گردی سے متعلق فہرست پر نظر رکھتا ہے، کچھ دیر خلل کا شکار رہا ہے۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے حکام نے بتایا کہ بدھ کو دیر گئے نوے منٹ تک یہ نظام معطل رہا جس کی وجہ سے نیویارک شہر کے جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے، بوسٹن، ڈیلاس، فورٹ ورتھ اور بالٹیمور بندرگاہوں پر سکیورٹی چیک میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔

بہت سے مسافروں نے اس تعطل پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی شکایت کا اظہار کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران کسٹمز اہلکاروں نے بین الاقوامی سفر کرنے والوں کے لیے "متبادل طریقہ کار" کے ذریعے کام کو جاری رکھا۔

کسٹمز کے مطابق "فی الوقت ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ نظام میں تعطل دانستہ طور پر کیا گیا ہو۔"

امریکہ میں ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کے بعد ہوائی اڈوں سمیت دیگر ذرائع سے سفر کرنے والوں کی حفاظت کے لیے نگرانی کا خاص نظام متعارف کروایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG