رسائی کے لنکس

امریکن ایئر لائنز شدید مالی مشکلات کا شکار


امریکن ایئر لائنز شدید مالی مشکلات کا شکار
امریکن ایئر لائنز شدید مالی مشکلات کا شکار

امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئر لائنز چلانے والی اے ایم آر کارپوریشن نے اپنے اخراجات میں کمی کے لیے پائلٹوں کے ساتھ معاہدے میں ناکامی کے بعد اپنے مالی خسارے کو سنبھالنے کے لیے تنظیم نو شروع کردی ہے۔

امریکہ کی تیسری سب سے بڑی فضائی کمپنی نے منگل کے روز کہا کہ اس نے اپنے اخراجات اور قرضوں کا بوجھ مناسب حدود میں لانے کے لیے دیوالیے کا تصفیہ کرنے والی عدالت سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے کہاہے کہ تنظیم نومکمل ہونے تک اس کی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

امریکہ کی یہ واحد فضائی کمپنی ہے جس نے اب تک عدالت سے اپنے لیے دیوالیے کا تحفظ حاصل نہیں کیا تھا۔ جب کہ اس کی مدمقابل فضائی کمپنیاں ،ڈیلٹا اور یونائیٹڈ ایئرلائنز اپنے ملازمین کے اخراجات اور قرضوں میں کمی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا چکی ہیں۔

جس کے بعد یہ دونوں کمپنیاں دوسری فضائی کمپنیوں میں ضم ہوچکی ہیں ، جیسے ڈیلٹا ، نارتھ ویسٹ میں اور یونائیٹڈ ایئرز ، کانٹی ننٹل ایئرلائنز کا حصہ بن چکی ہیں۔

اپنی حریف فضائی کمپنیوں کے مقابلے میں ملازمین پر اٹھنے والے زیادہ اخراجات کے ساتھ ساتھ امریکن ایئر لائنز کو جٹ طیاروں کے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

XS
SM
MD
LG