رسائی کے لنکس

لیبیا میں القاعدہ کے کمانڈر بلمختار کے خلاف امریکی فضائی کارروائی


لیبیا میں بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ فضائی حملہ ہفتہ کو ملک کے مشرقی حصے میں جس میں بلمختار مارا گیا۔

امریکہ کی فوج نے کہا ہے وہ اس بات کا اندازہ لگا رہی ہے کہ آیا لیبیا میں ہونے والے فضائی حملے میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند کمانڈر مختار بلمختار ہلاک ہوا ہے۔

لیبیا میں بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کا کہنا تھا کہ یہ فضائی حملہ ہفتہ کو ملک کے مشرقی حصے میں کیا گیا جس میں بلمختار مارا گیا۔

اتوار کو دیر گئے امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بلمختار کی ہلاکت کی تصدیق تو نہیں کی گئی، لیکن ترجمان کرنل اسٹو وارن کا کہنا تھا کہ حکام باور کرتے ہیں کہ فضائی کارروائی کامیاب رہی۔

"میں یہ تصدیق کر سکتا ہوں گزشتہ رات لیبیا میں انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں کیے گئے حملے کا ہدف بلمختار تھا۔ یہ حملہ امریکی طیارے کے ذریعے کیا گیا۔ ہم اس آپریشن کے نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں اور جیسے ہی مناسب ہوا مزید تفصیل جاری کر دی جائے گی۔"

امریکی محکمہ خارجہ نے بلمختار کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔

امریکی حکام کا الزام ہے کہ بلمختار نے الجزائر میں ایک گیس تنصیب پر 2013ء میں حملہ کیا تھا جس میں تین امریکیوں سمیت 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

لیبیا میں ایک طویل عرصے تک حکمران رہنے والے معمر قذافی کے 2011ء میں عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے ملک بدامنی اور انتشار کا شکار ہے۔

XS
SM
MD
LG