رسائی کے لنکس

اپیل کمپیوٹر کمپنی کے منافع میں ریکارڈ اضافہ


اپیل کمپیوٹر کمپنی کے منافع میں ریکارڈ اضافہ
اپیل کمپیوٹر کمپنی کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

دنیا کی نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں، بالخصوص ایشیاء میں کمپیوٹر بنانے والی کمپنی اپیل کی مصنوعات کی مانگ بڑھنےسے اس کے منافع میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔

کمپنی نے کہاہے کہ ان کے آئی فون اور آئی پیڈ کمپیوٹر کی مانگ میں اضافے سے اپریل سے جون کی سہ ماہی میں اس کا منافع سات ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہے۔

اپیل کمپنی کا کہناہے کہ چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں اس کی مصنوعات کی طلب میں ڈرامائی طورپر اضافہ ہواہے۔

اپیل کے سیلز ڈپیارٹمنٹ کے ایک عہدے دار کا کہناہے کہ چین میں اپیل منصوعات کی مانگ بہت بڑھی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہورہاہے۔

اپیل کا کہناہے کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں اس کے دو کروڑ سے زیادہ ٹیلی فون فروخت ہوئے۔ یہ تعداد گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

ایپل کے چھوٹےسائز کے کمپیوٹر آئی پیڈ کی فروخت دوسری سہ ماہی میں تین گنا بڑھ کر ساڑھے بانوے لاکھ تک پہنچ گئی۔ جب کہ اس کے دوسرے کمپیوٹروں کی فروخت 40 لاکھ کے لگ بھگ رہی ۔ کمپنی کا کہناہے کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کمپیوٹروں کی فروخت 14 فی صد بڑھی ہے۔

XS
SM
MD
LG