رسائی کے لنکس

آسکر ایوارڈ یافتہ فنکارہ جون فونٹین انتقال کر گئیں


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جون فونٹین امریکی شہر کیلفورنیا میں 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں اُنھیں 1942 میں اکیڈمی ایوارڈ ملا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ فنکارہ جون فونٹین امریکی شہر کیلفورنیا میں 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ان کے معاون نے بتایا کہ وہ اتوار نیند کے دوران ہی دم توڑ گئیں۔

فونٹین کی یادگار فلموں میں ایلفرڈ ہیچکوک پیکچرز کی ’’سسپیشن‘‘ تھی جس پر انہیں 1942 میں اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ 1940ء اور 1943ء میں ’’ریبیکا‘‘ اور ’’مانسٹنٹ نیمف‘‘ نامی فلموں کے لیے اُنھیں بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا۔

ان کا اپنی بڑی بہن اولیویا ڈی ہاویلنڈ کے ساتھ تاعمر تنازعات جا رہے، جو اُن کی ایک وجہ شہرت بھی رہی۔
XS
SM
MD
LG