رسائی کے لنکس

آسٹریلوی وزیراعظم امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم ٹرنبل
وزیراعظم ٹرنبل

آسٹریلیا 2014ء کے اواخر سے عراق اور شام میں داعش کے خلاف اس اتحاد میں شامل میں جس کی قیادت امریکہ کر رہا ہے۔ اس کے طیاروں نے بھی شدت پسندوں کے اہداف پر بمباری میں حصہ لیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبل منگل کو وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں بین البحرالکاہل تجارتی شراکت داری معاہدے (ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ ٹریڈ ڈیل) اور شدت پسند گروپ داعش کے خلاف لڑائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ نائب صدر جو بائیڈن بھی اس ملاقات اور ظہرانے میں شریک ہوں گے۔

آسٹریلیا 2014ء کے اواخر سے عراق اور شام میں داعش کے خلاف اس اتحاد میں شامل میں جس کی قیادت امریکہ کر رہا ہے۔ اس کے طیاروں نے بھی شدت پسندوں کے اہداف پر بمباری میں حصہ لیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ٹرنبل اور امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے پیر کو ہونے والی ملاقات میں عراق اور شام کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ملاقات میں کارٹر نے اس ضمن میں آسٹریلیا کے کردار کو سراہا۔

XS
SM
MD
LG