رسائی کے لنکس

بہامس کو ایک اور سمندری طوفان کا سامنا


موسمی طوفان ہمرٹو کی آمد سے قبل بہامس اور آس پاس کے جزائر میں شدید بارش ہو رہی ہے۔
موسمی طوفان ہمرٹو کی آمد سے قبل بہامس اور آس پاس کے جزائر میں شدید بارش ہو رہی ہے۔

سمندری موسمی طوفان ہمبرٹو کے بہامس پہنچنے کے خطرے کے باعث عہدے داروں نے اپنی امدادی کارروائیاں معطل کر دیں ہیں اور ایئر پورٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔

امدادی ٹیمیں بہامس میں کیٹیگری فائیو کے طوفان’ ڈوریئن‘ سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔

بہامس کے وزیر اعظم نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈوریئن بہامس کی تاریخ کا بدترین طوفان تھا جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ 1300 افراد اب بھی لاپتا ہی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوٹریس نے جمعے کے روز بہامس کا دورہ کیا اور عالمی ادارے کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

سمندری طوفان پر نظر رکھنے والے مرکز نے کہا ہے کہ شمال مغربی بہامس میں طوفان کا خطرہ ہے اور طوفانی ہوائیں ہفتے کے روز ساحلی علاقوں سے ٹکرائیں گی۔

موسمی طوفان ہمرٹر کی آمد سے قبل بہامس کے علاقے میں ہیلی کاپٹروں سے امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔
موسمی طوفان ہمرٹر کی آمد سے قبل بہامس کے علاقے میں ہیلی کاپٹروں سے امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔

مرکز نے کہا ہے کہ اس وقت طوفان بہامس سے لگ بھگ 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اور اس ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہمبرٹو کے بارے میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہ ہفتے کو شام گئے بہامس سے امریکہ کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھ جائے گا جس کے بعد وہ فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا جائے گا۔

اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ جب یہ طوفان فلوریڈا کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھے گا تو اس کی طاقت میں اضافہ ہو جائے گا۔

XS
SM
MD
LG