رسائی کے لنکس

’جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت، کارروائی کی جائے‘


صدر اوباما سے ملاقات کے دوران، شہزادہ ولیم نے ہاتھی دانت، رھائنو کے سینگ اور جانوروں کے اعضاٴ کی غیر قانونی تجارت کے حوالے سے بات کی

برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ مستقبل کے انگلینڈ کے

فرمانروا نے صدر سے جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار سے متعلق گفتگو کی۔

مسٹر اوباما سے ملاقات کے بعد، ولیم واشنگٹن میں ’شکاریوں کی بدعنوانی سے متعلق عالمی بینک کے بین الاقوامی اتحاد‘ کے توسط سے منعقدہ ایک اجلاس سے اہم خطاب کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ شہزادہ ولیم نے ہاتھی دانت، رھائنو کے سینگ اور جانوروں کے اعضاٴ کی غیر قانونی تجارت پر بات کی، جو بقول اُن کے، ’آج کی دنیا میں بدعنوانی اور مجرمانہ حرکات کی سنگین اور خطرناک قسم ہے؛ اور وہ لوگ جو اس غیر قانونی تجارت کی کمائی میں ملوث ہیں، اُنھیں اِن جرائم پر ضرور سزا دی جانی چاہیئے‘۔

شہزادہ ولیم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ جانوروں کے کچھ اعضاٴ درحقیقت تول پر سونے سے بھی زیادہ مہنگے ہیں۔


ولیم، اُن کی بیگم کیٹ اور اُن کے بھائی پرنس ہیری برطانیہ کی ’یونائٹڈ فور وائلڈ لائف چیرٹی‘ کے بانی ہیں۔

برطانیہ کا شاہی جوڑا امریکہ کے سہ روزہ دورے پر اتوار کو نیویارک پہنچا۔ وہ پہلی بار نیویارک آئے ہیںٕ۔

ایسے میں جب ولیم پیر کے روز واشنگٹن میں ہیں، کیٹ اور نیویارک سٹی کی خاتونِ اول، شرلین مک رے، نے ایک مقامی کلینک کا دورہ کیا، جہاں نادار بچوں کے لیے دماغی صحت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG