رسائی کے لنکس

logo-print

امریکہ: کیپٹل ہل کے نزدیک فائرنگ، علاقہ بند


پولیس کے مطابق، واقع کے دوران، کسی کو بھی واردات کے مقام کی جانب داخل ہونے یا عمارت سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی، جو واشنگٹن میں نیشنل مال پر واقع ہے

امن نافذ کرنے والے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ’یو ایس کیپیٹول بلڈنگ‘ کے باہر ایک شخص نے گولی مار کر اپنے آپ کو ہلاک کیا، جس واقع کے بعد،چند گھنٹوں کے لیے پولیس نے، احتیاطی تدبیر کے طور پر، عمارت کی جانب آنے جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔

پولیس کی خاتون ترجمان، کمبرلی شنائیڈر نے گولی چلانے والے مشتبہ شخص کے عمل کو خودکشی قرار دیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ شخص دم توڑ گیا ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ پولیس عمارت کے برامدے میں رکھی ہوئی ایک مشتبہ گٹھڑی کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

اس دوران، کسی بھی فرد کو عمارت کی جانب آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ واقع ایسے میں سامنے آیا جب قومی چیری بلاسم فیسٹول جاری ہے، جس دوران بیشمار سیاح واشنگٹن کا رُخ کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG