رسائی کے لنکس

امریکہ میں چینی صدر کے دورے کی تیاریاں


امریکہ میں چینی صدر کے دورے کی تیاریاں
امریکہ میں چینی صدر کے دورے کی تیاریاں

چینی صدر ہوجن تاؤ کے دورہ امریکہ سے قبل امریکی وزیر خارجہ جمعے کے روز چین امریکہ تعلقات پر ایک رپورٹ پیش کررہی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ وزیر خارجہ کلنٹن واشنگٹن میں امریکہ چین تعلقات کے وسیع تر تناظر میں امریکی انتظامیہ کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کریں گی۔

امریکی صدر براک اوباما اگلے ہفتے مسٹر ہوجن تاؤ کے سرکاری دورے کے دوران ان کے میزبان ہوں گے۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان تجارت، شمالی کوریا اور انسانی حقوق سمیت کئی مسائل پر گفتگو متوقع ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائتھز نے چین پر زور دیاتھا کہ وہ اپنی کرنسی کی قدر اور تجارتی پالیسی میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لائے۔

امریکہ کو طویل عرصے سے یہ شکایت ہے کہ چینی حکومت اپنی مقامی صنعت کو تجارتی فائدہ پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر اپنی کرنسی کی شرح تبادلہ کم رکھے ہوئے ہے۔

جب کہ چین کے لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت میں تائیوان سب سے اہم موضوع ہوسکتا ہے۔

چین تائیوان کو اپنے ملک کا ایک حصہ سمجھتا ہے اوراس نے کہہ رکھا ہے کہ اگر اس نے اپنی آزادی کا اعلان کیا تو وہ اس جزیرے کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے فوجی قوت استعمال کرسکتا ہے۔

امریکہ کچھ عرصہ قبل تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور اس کے تحفظ کا اعلان کرکے بیجنگ کوناراض کرچکاہے۔

XS
SM
MD
LG