رسائی کے لنکس

کلنٹن اقتصادی ،سیاسی بات چیت کے لیے چین میں


امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن (فائل فوٹو)
امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن (فائل فوٹو)

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے چین کے دورے کے دوران ہفتے کے روز شنگھائی میں جاری عالمی نمائش دیکھی ۔ چینی اور امریکی سٹالوں پر بڑی تعداد میں موجود پرجوش ہجوم نے ان کا استقبال کیا۔

نمائش سینٹر میں امریکی وزیرخاجہ نے شنگھائی کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری Yu Zhengshengسے ملاقات میں کہا کہ وہ بہت مثبت احساسات کے ساتھ اتوار کو بیجنگ میں چینی حکام سے اقتصادی اور سیاسی امور پر بات چیت کرنے جارہی ہیں۔

توقع ہے کہ اس بات چیت میں دیگر امور کے علاوہ جنوبی کوریا کے جنگی جہاز ڈوبنے کے معاملے کو بھی مرکزیت حاصل ہوگی جس کا الزام شمالی کوریا پر عائد کیا جارہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ اس واقعے پر شمالی کوریا کی مذمت کرتے ہوئے پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ”اس طرح کے اشتعال انگیز اقدام کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں“۔

شمالی کوریا نے اس حادثے کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں کسی بھی کارروائی پر سخت جواب دے گا۔

امریکی اور چینی حکام کے درمیان دو رروزہ بات چیت میں چین کی کرنسی پر بھی بات چیت ہوگی۔ واشنگٹن الزام عائد کرتا ہے کہ بیجنگ نے یان کو مصنوعی طور پر کمزور رکھا ہوا ہے تاکہ عالمی منڈی میں چینی مصنوعات سستی رہیں جب کہ چین اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG