رسائی کے لنکس

چین اور امریکہ کے مابین انسانی حقوق سے متعلق گفت و شنید بحال


پی جے کرولی
پی جے کرولی

پہلے چین امریکہ سے ناراض تھا کہ اس نے تائیوں کو ہتھیار کیوں فروخت کیے اور دلائی لاما سے ملاقات کیوں کی

امریکہ اور چین انسانی حقوق کے سلسلے میں دو سال بعد پہلی مرتبہ بات چیت کرنے پر تیار ہوئے ہیں۔

جمہوریت، حقوق انسانی، اور محنت کے امریکی نائب وزیر ِ خارجہ جمعرات اور جمعے کو امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ چین کے وفد کی سربراہی چینی وزارت امور داخلہ میں عالمی اداروں کے ڈائریکٹر جنرل کریں گے جناکا نام چیَن ژُو ہے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک خلوص ِدل سے گفت و شنید کریں گے جو مذہبی آزادی، قانون کی حکمرانی اور معلومات تک رسائی یعنی انٹرنیٹ وغیرہ کی آزادی کے بارے میں ہوگی۔

انہوں نے کہا ان ملاقاتوں کا مقصد یہ نہیں کہ چین کو حقوق انسانی کے بارے میں لیکچر دیے جائیں بلکہ چین کو سمجھایا جائے کہ یہ معاملات امریکہ کے لئے کیوں اہم ہیں۔

چین اور امریکہ نے گذشتہ دو عشروں میں انسانی حقوق کے سلسلے میں گاہے بگاہے ایسے مذاکرات کئے ہیں لیکن ان سے کوئی خاص نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

اس سلسلے میں آخری گفت و شنید گذشتہ فروری میں ہونا طے پائی تھی لیکن اسے ملتوی کرنا پڑا کیونکہ چین دو واقعات پر ناراض تھا۔ ایک تو یہ کہ امریکہ نے تایئوان کے ہاتھ اسلحہ کیوں بیچا، دوسرے صدر اوباما نے دلائی لاما سے ملاقات کیوں کی!

XS
SM
MD
LG