رسائی کے لنکس

انسانی حقوق سے متعلق چین امریکہ مذاکرات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران امریکی حکام قانون کی بالادستی، مذہبی آزادی، اظہارِ خیال کی آزادی، اور مزدوروں اور چین میں بسنے والی نسلی اقلیتوں کے حقوق جیسے معاملات اٹھائیں گے۔

امریکہ اور چین کے حکام منگل سے انسانی حقوق کے حساس موضوع پر مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان کے دارالخلافہ کمنگ میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات پر رواں ماہ اتفاق کیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران امریکی حکام قانون کی بالادستی، مذہبی آزادی، اظہارِ خیال کی آزادی، اور مزدوروں اور چین میں بسنے والی نسلی اقلیتوں کے حقوق جیسے معاملات اٹھائیں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ’’برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر بے تکلف اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک میں انسانی حقوق کو فروغ دیا جا سکے‘‘۔

واشنگٹن اور بیجنگ 1990ء سے تسلسل کے ساتھ انسانی حقوق کے معاملے پر مذاکرات کرتے آ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں چین کی انسانی حقوق سے متعلق صورتحال پر امریکی تنقید کے جواب میں بیجنگ نے 2002ء سے 2008ء تک یہ مذاکراتی عمل معطل کر دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG