رسائی کے لنکس

چین: خلائی لانچ کی تقریب میں امریکی ملی نغمہ


چین: خلائی لانچ کی تقریب میں امریکی ملی نغمہ
چین: خلائی لانچ کی تقریب میں امریکی ملی نغمہ

چین کے نشریاتی حکام اس بارے میں خاموش ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک خلائی لانچ کے موقع پر براہ راست ہونے والی تقریب میں امریکہ کا ایک ملی نغمہ ’ امریکہ خوبصورت ہے‘ کیوں نشر کیا تھا۔

خلائی اسٹیشن کے لیے تیار کردہ چین کے ایک تجرباتی حصے کو خلاء میں بھیجنے کی تقریب کے موقع امریکہ کے اس ملی نغمے کی دھنیں فضا میں بلند ہوئیں ۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا تقریب کے لیے اس نغمے کا خصوصی طورپر انتخاب کیا گیا تھا یا کہ چائنا سنٹرل ٹیلی ویژن کےپروڈیوسر اس نغمے کی اہمیت اور اس کی موسیقی کی اصل سے لاعلم تھے۔

اس نغمے کے بولوں میں یہ مصرعہ بھی شامل ہے کہ خدا امریکہ پر اپنی رحمت کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے ۔

XS
SM
MD
LG