رسائی کے لنکس

چین کی امریکہ کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم سے شکایت


چین نے امریکہ کی جانب سے اپنی کمپنیوں کو تحفظ دینے لیے چینی مصنوعات پر محصول عائد کرنے پر تجارت کی عالمی تنظیم کے پاس شکایت کی ہے۔

اس تنازع کا تعلق 22 مصنوعات سے ہے جن میں فولاد اور سولر سیلز بھی شامل ہیں ۔ چین کی جانب سے امریکہ میں ان کی برآمدی مقدار سوا سات ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

چین کاالزام ہے کہ امریکہ اپنی کمپنیوں کو مسابقت سے بچانے کی پالیسیوں پر عمل کررہاہے۔

اس دراخوست پر کارروائی کا آغاز کسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے چین کی جانب سے امریکہ کے ساتھ صلاح مشورے سے کیا جائے گا۔لیکن اگر دونوں فریق کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے تو فیصلے کے لیے ثالث کے ذریعے کیا جائے گا۔

جس کے تحت عالمی تجارتی ادارہ امریکہ سے یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ ان اقدامات کو ختم کرے جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان سے آزاد تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی ہورہی ہے یا وہ بیجنگ کو اس کے نقصان کا معاوضہ اداکرنے کا بھی کہہ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG