رسائی کے لنکس

امریکہ کا چینی خواتین کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ


جان کیری کا کہنا تھا کہ چین کے حکام کو ایسی خواتین کو خاموش کرانے کی بجائے اُن کی مدد کرنی چاہیئے۔

امریکہ کے محمکہ خارجہ نے ایک بیان میں چین پر زور دیا ہے کہ انسانی حقوق کی پانچ سرگرم چینی خواتین کارکنوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

ان کارکنوں کو مارچ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع سے قبل حراست میں لیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ان خواتین نے جنسی ہراس کے خاتمے اور خواتین کے لیے یکساں حقوق کے لیے ایک پرامن مہم کا آغاز کیا تھا۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ چین کے حکام کو ایسی خواتین کو خاموش کرانے کی بجائے اُن کی مدد کرنی چاہیئے۔

چین کی وزارت خارجہ نے خواتین کی رہائی کے لیے بین الاقوامی مطالبات کو رد کرتے ہوئے اسے اپنے ملک کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت قرار دیا۔

ان پانچوں پر بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG