رسائی کے لنکس

لیبیا میں فوجی کارروائی محدود کرنے سے متعلق امریکی سینیٹ میں قرارداد


لیبیا میں فوجی کارروائی محدود کرنے سے متعلق امریکی سینیٹ میں قرارداد
لیبیا میں فوجی کارروائی محدود کرنے سے متعلق امریکی سینیٹ میں قرارداد

دو اہم امریکی سینیٹروں جان کیری اور جان مک کین نے لیبیا میں امریکی فوجی کردار محدود کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے۔

خارجہ کمیٹی کے چیئرمین جان کیری جن کاتعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور ری پبلیکن سینیٹر جان مک کین نے، جو آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ہیں، منگل کے روز سینیٹ میں اپنی قراردار پر گفتگو کی۔

مک کین نے کہا کہ یہ قرارداد صدر اوباما کو صدر معمر قذافی کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں بدستور شامل رہنے کا اختیار دے گی ، تاہم یہ اختیار ایک سال تک محدود ہوگا۔

مک کین نے لیبیا میں امریکی مداخلت کا دفاع کیا لیکن انہوں نے تین ماہ قبل کانگریس سے منظوری حاصل کیے بغیر لیبیا میں فوجی کارروائی کا حکم دینے کے مسٹر اوباما کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا ۔

صدر اوباما کے اس فیصلے پر ایوان زیریں اور سینیٹ میں ری پبلیکنز اور ڈیموکریٹ اپنی ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کے کچھ ارکان لیبیا میں جاری فوجی کارروائیوں کے لیے فنڈز میں کٹوتیوں کی کوشش کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG