رسائی کے لنکس

سعودی عرب: فائرنگ سے امریکی شہری زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب میں اس سے قبل بھی امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ تازہ واقعے سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں دارالحکومت ریاض میں ایک امریکی کو مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک امریکی شہری زخمی ہو گیا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کو ایک گاڑی پر سوار دو امریکی شہری الحسا نامی علاقے میں محو سفر تھے کہ ان پر نا معلوم سمت سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تیل کی دولت سے مالا مال عرب ملک کے اس حصے میں زیادہ آبادی شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ہے اور حکام حالیہ مہینوں میں یہاں ہونے والے پرتشدد واقعات پر خاصی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

گزشتہ نومبر میں الحسا کے علاقے میں عاشورہ کے موقع پر فائرنگ کے ایک واقعے میں شیعہ برادری کے کم ازکم سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سعودی عرب میں اس سے قبل بھی امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ تازہ واقعے سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں دارالحکومت ریاض میں ایک امریکی کو مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG