رسائی کے لنکس

امریکی شہریوں کو یورپ میں احتیاط برتنے کی ہدایت


امریکی شہریوں کو یورپ میں احتیاط برتنے کی ہدایت
امریکی شہریوں کو یورپ میں احتیاط برتنے کی ہدایت

امریکی شہریوں کو یورپ میں احتیاط برتنے کی ہدایت
امریکی شہریوں کو یورپ میں احتیاط برتنے کی ہدایت

یورپ میں القاعدہ کی طرف سے دہشت گرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو یورپ سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے امریکی شہریوں کو یادہانی کرائی ہے کہ یورپ کے کچھ ممالک میں جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا دہشت گردی کا خطرہ ہے اس لئے انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے وقت احتاط برتیں۔۔

یہ اقدام ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب چند روز قبل ہی مغربی ممالک کے انٹیلی جنس حکام نے یورپ کے کئی شہروں میں دہشت گرد حملوں کے منصوبے کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جن مملاک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے ان میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں کی گئی۔

دریں اثنا ہفتے کو القاعدہ کے رہنما اوسامہ بن لادن کا ایک آڈیو پیغام انٹر نیٹ پر جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے مسلمانوں سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ دو دنوں میں جاری ہونے والا اوسامہ بن لادن کا دوسرا پیغام ہے۔

XS
SM
MD
LG