رسائی کے لنکس

شام: اتحادیوں کے حملے میں داعش کے تین عسکریت پسند ہلاک


کرنل رائن نے بغداد سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے یہ جنگجو ڈرون بنانے کے ذمہ دار تھے۔

عراق اور شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار امریکہ کی زیر قیادت اتحاد نے کہا ہے کہ رواں ماہ شام میں ایک کارروائی میں داعش کے تین شدت پسند مارے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند داعش کے ڈرون بنانے کے ماہرین تھے۔

داعش کے خلاف قائم اتحاد کے لیے امریکی فوج کے ترجمان کرنل رائن ڈیلون نے کہا ہے کہ ابومداح التیونسی 12 ستمبر جب کہ ساجد فاروق بابر 13 ستمبر کو شام میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی میں مارے گئے۔

کرنل رائن نے بغداد سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے یہ دونوں جنگجو ڈرون بنانے کے ذمہ دار تھے۔

جب کہ داعش کے لیے ڈرون تیار کرنے والے ایک اور ماہر ابو سلمان 14 ستمبر کو شام میں ایک الگ فضائی کارروائی میں مارے گئے۔

سلمان اور اُن کے ایک ساتھی ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

کرنل رائن نے کہا کہ تین انتہائی ماہر عسکریت پسندوں کی ہلاکت سے داعش کے ڈرون بنانے اور اسے استعمال کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی۔

XS
SM
MD
LG