رسائی کے لنکس

کولمبیا کے صدر کا دورہٴ امریکہ، اوباما سے ملاقات ہوگی: وائٹ ہاؤس


وائٹ ہاؤس نے منگل کو بتایا کہ یہ دورہٴ امریکہ اور کولمیبا کے مابین کامیاب ساجھے داری کی خوشی منانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے، اور ساتھ ہی صدر سینتوس کی حمایت کا اعادہ کرنے کا، جو باغیوں کے ساتھ منصفانہ اور دیرپہ امن معاہدے کےحصول کی کوششیں کر رہے ہیں

کولمبیا کے صدر جوان منوئل سینتوس فروری میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر براک اوباما اُن کا خیرمقدم کریں گے۔ وہ یہ دورہ ایسے وقت کرنے والے ہیں جب کولمبیا کی ’ایف اے آر سی‘ باغیوں کی تحریک کے ساتھ حتمی امن معاہدے کی ڈیڈلائن چند ہی ہفتے دور ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے منگل کو بتایا کہ یہ دورہٴ امریکہ اور کولمیبا کے مابین کامیاب ساجھے داری کی خوشی منانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے، اور ساتھ ہی صدر سینتوس کی حمایت کا اعادہ کرنے کا، جو باغیوں کے ساتھ منصفانہ اور دیرپہ امن معاہدے کےحصول کی کوششیں کر رہے ہیں۔

امریکہ نے خودساختہ ’پلان کولمبیا‘ کے پروگرام کے لیے 10 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کیا ہے، جو ایک فوجی اور سفارتی مشن ہے، جس کا مقصد کولمبیا کی حکومت کی مدد کرنا ہے جو منشیات کے بدنام اسمگلروں کے ’کارٹیلس‘ کو ختم کرنے اور 50 برس کی مارکسسٹ بغاوت کا خاتمہ لانا ہے۔

ناروے اور کیوبا کی ثالثی میں کئی برسوں کے بعد، کولمبیا اور باغیوں نے 23 مارچ کی تاریخ طے کی ہے، جس حتمی تاریخ تک ایک حتمی اور مربوط امن سمجھوتا طے پا جانا چاہیئے۔

نصف صدی تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں اب تک 220000 افراد ہلاک، جب کہ لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

منگل ہی کے روز دائیں بازو کے ملیشیا کے رہنما، جن پر سینکڑوں قتل کے الزامات تھے، کولمبیا کے قیدخانے سے رہا ہوئے۔

رمون اسازا نے آٹھ سال قید کاٹی ہے۔ اُسے طویل قید کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن، سنہ 2006کے امن سمجھوتے کے تحت اُن کی قید میں کمی لائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG