رسائی کے لنکس

کولوریڈو فائرنگ کیس: جیمز ہولمز کا مشکوک پیکٹ


جیمز ہومز
جیمز ہومز

جیمز ہومز کے 20 جولائی کو، امریکی ریاست کولوریڈو کے ایک سینماہال میں، اندھا دھند گولیاں چلانے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تھے

نفاذ قانون کے عہدے داروں کا کہناہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی ریاست کولوریڈو کے ایک سینماہال میں فائرنگ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث شخص نے یونیورسٹی کے ایک ماہر نفسیات کو ایک پیکیج بھیجا تھا، جس میں ایک ایسی نوٹ بک بھی شامل ہے جس میں ایک حملے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

اس پیکیج میں، خبروں کے مطابق ایسی ڈارئنگ بھی شامل ہیں جن میں ایک مسلح شخص کو لوگوں پر گولیاں چلاتے دکھایا گیا ہے۔

یہ پیکیج سینما ہال پر حملے سے پہلے بھیجا گیا تھا ، لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ اسے کب پوسٹ کیا گیاتھا۔

یونیورسٹی آف کولوریڈو دینور نے کہاہے کہ پوسٹل سروس مذکورہ مشکوک پیکٹ پیر کے روز لائی تھی، جسے چند گھنٹوں کے اندر حکام کے حوالے کردیا گیاتھا۔

جیمز ہولمز یونیورسٹی میں نیوروسائنس کے شعبے میں پی ایچ ڈی کررہاتھا ، جسے پچھلے مہینے اس پروگرام سے نکال دیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ پراسیکیوٹرز 30 جولائی کو ہولمز پر فرد جرم عائد کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر اسے موت کی سزابھی مل سکتی ہے۔

20 جولائی کو اس کی جانب سے سینماہال میں اندھا دھند گولیاں چلانے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے پہلے شخص گورڈن کوڈن کی آخری رسومات بدھ کو ادا کی گئیں۔ اس کی عمر 51 سال تھی اور اس واقعہ میں ہلاک ہونے والا وہ سب سے معمر شخص تھا۔
XS
SM
MD
LG